حاجی خالد پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لےی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ حاجی خالد کو صدر، شرجیل ضیاءبٹ سیکرٹری جبکہ چوہدری طارق خزانچی کے عہدہ پر بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ پی او اے ہاوس لاہور میں منعقد ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والے یونٹس، ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن، ریفری اینڈ ججز کمشن اور کوچز کمشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل محمد ناصر اعجاز، سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب اولمپک وقار علی نے بطور آبزرور اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام عہدیداران کا انتخاب اتفاق رائے سے ہوا۔ دیگر منتخب ہونے والے عہدیداران میں ادریس حیدر خواجہ کو ایڈوائزر، زردار خان، ندیم باجوہ، انوار احمد، محمد رمضان، محبوب قریشی اور گلزار احمد نائب صدور، سید جمشید کاظمی ایسوسی ایٹ سیکرٹری شامل ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے عبدالجبار، طاہر ایوب، ندیم بٹ اور محمد عمران کو منتخب کیا گیا ۔آخر میں نومنتخب صدر خالد محمود نے اجلاس میں شریک تمام نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ پنجاب میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ صوبائی اور ڈویژنل سطح پر مقابلوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ کوچز اور ریفریز کے تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...