وحدت ایگلٹس نے ایڈن کلب کو 11رنز سے شکست دیدی

Sep 11, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) وحدت ایگلٹس نے ایڈن کرکٹ کلب کو شکست دیکر میچ 11رنز سے جیت لیا۔ تفصیل کے مطابق وحدت ایگلٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر 272رنز بنائے فاروق نے 109رنز بنا کر سینچری بنائی جبکہ مواز نے 50، حسنین نے 40رنز بنائے جبکہ با¶لر اسامہ نے 40رنز دیکر 3اور خالد نے 50رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ مقابلے میں ایڈن کرکٹ کلب کی ٹیم 261رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ عبداللہ نے 20چوکوں اور 10چھکوں کی مدد سے 180رنز بنائے جبکہ ریاض احمد نے 3اور کاشف نے 3کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ 

مزیدخبریں