لاہور (خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے120سے امیدوار محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے والوں کو مسترد کرنے کا وقت آگیا۔ انرجی سیور پر مہر لگا کر اپنی تقدیر بدلیں اور روشن و مضبوط پاکستان کےلئے ساتھ دیں۔ مودی سے دوستیاں نبھانے والے این اے 120سے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ہم خدمت انسانیت کی سیاست کا عزم لے کر نکلے ہیں۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے۔ سترہ ستمبر کو روشن پاکستان کے نشان انرجی سیور پر مہر لگا کر کرپشن کے سرداروں کو مسترد کریں۔ وطن عزیز پاکستان کے استحکام کےلئے میدان سیاست میں آئے ہیں۔کامیاب ہو کر ملنے والا فنڈ خود کھانے کی بجائے حلقے میں لگاﺅں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انارکلی، ریوازگارڈن، موہنی روڈ، منشی لدھا کچا راوی روڈو دیگر مقامات پر دفاتر کے افتتاح اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آبکاری روڈ انارکلی میں امیدوار محمد یعقوب شیخ کی آمد پر تاجروں و مقامی افراد کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماﺅں حافظ عبدالرحمان مکی، سیف اللہ خالد، حافظ شفیق الرحمن، ریاض احمد احسان، حافظ خالد ولید، شیخ فیاض احمد، اشفاق ورک، تابش قیوم، معروف تاجر فیصل غزنوی، محمد راشد، چودھری محمدارشد بھٹی، رانا طارق، عابد مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریواز گارڈن میں انتخابی جلسہ کے موقع پر سابق ناظم یونین کونسل 64 حافظ شفیق الرحمن نے محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ریاض احمد احسان، محمد فیاض، محمد راشد، حافظ فیصل، اسلم خان و دیگر بھی موجود تھے۔ موہنی روڈ پر بھی محمد یعقوب شیخ نے انتخابی جلسہ سے خطاب کیا جبکہ موہنی روڈ سے منشی لدھا کچا راوی روڈ تک ریلی بھی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں ووٹرز نے شرکت کی ۔ منشی لدھا کچا راوی روڈ میںکونسلر رانا طارق، چودھری محمدارشد بھٹی، عابد مغل نے بھی محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کیا۔ انتخابی جلسوں کے افتتاح اور کارنر میٹنگز کے موقع پر عوام میں بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ تیس سال سے حکومتیں کرنے والوں نے اپنی پالیسیوں سے سرنگوں کیا۔ انہوں نے کہا شیخ یعقوب حافظ محمد سعید کا سپاہی ہے۔ حافظ محمد سعید کا نعرہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے کو سامنے رکھ کر میدان سیاست میں آئے۔ سیف اللہ خالد نے کہا کہ این اے 120 میں محمد یعقوب شیخ ہمارا امیدوار ہے۔ سترہ ستمبر کو انہیں اعتماد اور محبت کا ووٹ دیجئے۔ ٹرمپ اور مودی کی دشمنی کا ووٹ دیجئے۔ یہ کشمیریوں کی کامیابی ہے۔ حافظ خالد ولی‘ اشفاق ورک‘ ریاض احمد اور احسان و دیگر نے کہا کہ آج آپ کا مقابلہ دو قومی نظریہ کے دشمنوں‘ مودی کے دوستوں اور کشمیر کے غداروں سے ہے۔