جامعات میں بنیاد پرستی، دہشتگردی روکنے کےلئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) ملک بھر کی جامعات میں طلباءاور ےونیورسٹی سٹاف مےں بنےادپرستی اور دہشت گردی کی طرف بڑھتے رجحانات اور اس کی روک تھام کے لیے ”ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس“ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں طلبا اور ےونیورسٹی سٹاف کو درپیش مسائل کا اندراج کر کے ان کا تجزیہ کر کے حل تجویز کیے جائیں گے، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن کی طرف تشدد اور دہشت گردی کے حالےہ کچھ واقعات مےں جامعات کے طلباءاور سٹاف کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد ملک بھر کی جامعات کو ایک مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مراسلہ میں یونیورسٹیوں میں طلبا اور سٹاف میں بنےادپرستی اور دہشت گردی کی طرف بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے وہ اپنی یونیورسٹی میں ” ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس“ قائم کریں تاکہ جامعات میں طلبا کو درپیش مسائل کا تجزیہ کرکے ان کا حل تجویز کیا جاسکے۔ یہ ڈائریکٹوریٹس اس بات کا بھی تجزیہ کریں گے کہ طلبا اور یونیورسٹیوں کا سٹاف جن میں اساتذہ بھی شامل ہیں کیوں انتہا پسندی، بنیاد پرستی اور دہشتگردی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ ان ڈائریکٹوریٹس میں ماہرین تعینات ہوں گے جو طلبا و سٹاف سے ملاقاتیں کر کے ان کے رجحانات اور سوچ کا جائزہ لیں گے اور جن طلبا و سٹاف میں اس قسم کے رجحانات پائے جائیں گے ان کی کونسلنگ کی جائے گی تاکہ وہ انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کا شکار نہ ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن