لندن + لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام کل بھی مسلم لیگ( ن) کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔ عوام جھوٹ کی سیاست سے نفرت جبکہ سچی و مخلص قیادت سے دلی لگاﺅ رکھتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے کئی پراجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں اور اربوں کھربوں روپے کے منصوبوں میں کوئی بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ وہ لندن مسلم لیگ ن کے ایک وفدسے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے دور میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔ محنت، دیانت اورعزم سے توانائی منصوبوں کو شفافیت اورتیزی سے مکمل کیاگیاہے جس سے لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہوئے ہیںاور چار برس پہلے کے مقابلے میں پاکستان اب کہیں زیادہ پر امن، روشن ، خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے دن رات کام کیا ہے اورہماری حکومت کی مخلصانہ کاوشوں اور ٹھوس اقدامات کے باعث ہر شعبے میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں، قوم اسے ہمیشہ یاد رکھے گی اورہم ترقی کے ویژن پر مزید تیزی سے آگے بڑھیں گے اور آخری سانس تک ملک کی خوشحالی اور عوام کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے اور پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کیلئے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے دعویدار کے اصل چہرے کو دیکھ لیا ہے۔ عوام باشعور ہیں، ترقی کے دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ عوام کی محبت اور ووٹ کی حمایت ہی دلوں پر راج کرنے کا واحد ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اور وطن عزیز کو قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت یہ سفر مکمل کرکے دم لے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے مسلم لےگ(ن) کو خدمت خلق کا مےنڈےٹ دےا ہے اورپاکستان مسلم لےگ(ن) کی سےاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سےاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سےاست کرنے والے ملک کو پےچھے دھکےلنا چاہتے ہےںاورےہ عناصر ملک سے انتہاءپسندی،غربت،بے روزگاری اوراندھےروں کا خاتمہ نہےں چاہتے ۔عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہےںجن کی سےاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے ۔الزام تراشی کے ماہر اےک سےاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام رےکارڈ توڑ دےئے ہےں اورےہ ناعاقبت اندےش عناصر صرف سےاست برائے اقتدار کےلئے ملک وقوم کی تقدےر کو داو¿پر لگارہے ہےں ۔ ملک مےں محاذ آرائی،افراتفری اور بے چےنی پھےلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تارےخ کبھی معاف نہےں کرے گی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار نے پاکستان کو بدحال کردےا تھا اورجب پاکستان مسلم لےگ (ن) کو اقتدار ملا تو ملک مےں ہر طرف اندھےرے اور ماےوسی کے بادل چھائے ہوئے تھے ۔کرپٹ ٹولے کی لوٹ مار ،اقرباءپروری اور بدعنوانےوں کے باعث قومی ادارے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے تھے۔انہوںنے کہا کہ سےاسی بنےادوں پر قرضے معاف کرانےوالوںاوربےنکوں پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوںکے چہروں سے قوم بخوبی واقف ہے اورغرےب قوم کے اربو ں روپے ہڑپ کرنے والے آج پارسائی کے نام نہاد دعوےدار بنے ہوئے ہےں ۔دھرنا دےنے والوں نے بھی قومی معےشت کو نقصان پہنچانے مےں کوئی کسر نہےںچھوڑی اوران عناصر نے اپنے بلا جواز دھرنوں،لاک ڈاو¿نوں اوراحتجاج کے ذرےعے ترقےاتی منصوبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ےا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے عوام کی قسمت بدلنے اورانہےں بنےادوں سہولتوں کی فراہمی کےلئے انقلابی اقدامات کےے ہےں اور پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم نے گزشتہ چار برس مےں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورپاکستان کو اندھےروںسے نکال کرترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کےا ہے اور عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔