لاہور(خبر نگار)صوبا ئی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے بلدیاتی افسران سے ملاقات میں کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کو تمام فنڈز صوبائی فنانس کمےشن کے تحت جاری کےے جائےں گے اور ترقےاتی منصوبوں کے لےے مختص کردہ گرانٹ غےر ترقےاتی مدات مےں خرچ کی جائے گی ۔ اربن کونسلز کا فنڈز اربن کونسلز اور رورل کا فنڈز رورل کونسلز پر ہی خرچ کےاجائے گا۔ ےونےن کونسلز ضلعی کونسلز کی معاونت سے دےہی علاقوں مےں صحت و صفائی سے متعلقہ اُمور سرانجام دےں گی۔ فضلے کو اثاثے کے طور پر استعمال کےا جائے گا اور اس کی فروخت سے ڈسٹرکٹ کونسلز کی ضرورےات کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزےر اعلیٰ رورل سےنےٹےشن پروگرام صوبائی حکومت کے تعاون سے پایائے تکمےل تک پہنچاےا جائے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال مےں سےکےورٹی سے متعلقہ اُمور متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہوگی۔مقامی حکومتوں کو گرانٹس تےن مدات مےں دی جا رہی ہےں۔ جبکہ اس امر کو ےقےنی بنایا جائے گا کہ دےہی علاقوں مےں شروع کےے جانے والے پروگرامز کے لےے اربن کونسلز کے فنڈز سے کٹوتی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوںکی آمدن اور اخراجات کی تمام دستاوےزی تفصےلات محکمہ خزانہ مےں جمع کروائی جائے گی۔
تاکہ پی اےف سی اےوارڈ کی تشکےل مےں ان کی ضروریا ت کو مد نظر رکھا جا سکے۔