اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان صحرا بردگی پر قابو پانے سے متعلق کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی) کے 13 ویں سیشن میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر (آج)پیر اور (کل) منگل کو سی او پی کے انتہائی اہم ترین سیشن میں شرکت کرینگے۔ سی او پی زمینوں کے ریگستانوں میں بدلنے کی روک تھام بارے اقوام متحدہ کا ایک فریم ورک کنونشن ہے ،جس کا مقصد ممالک میں خشک سالی کے اثرات میں کمی لانا اور یہ کمی قومی لائحہ عمل کے پروگراموں کے تحت لانا ہوتی ہے۔یہ کنونش(معاہدہ )ریوڈی جینزو کانفرنس ایجنڈا 21کا براہ راست سفارش کردہ ہے جو 17جون 1994ءکو پیرس میں منظور کیا گیا تھا اور اس پر دسمبر 1996ءسے عمل درآمد شروع ہوا۔