سیاسی رہنماکی گمشدگی اور جبری بیدخلی کیخلاف حیدر آباد میں مظاہرے اور بھوک ہڑتال

Sep 11, 2017

حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت) حیدرآباد پریس کلب کے سامنے درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے دھرنے دیئے۔ سپاف شہید بھٹو نے میر مرتضی بھٹو اور ان کے ساتھیوں کا قتل کیس دوبارہ چلانے کے مطالبے کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت امان سوہو کے ماجد عباسی‘ بابر جمالی اور دیگر نے کی۔ سندھ ترقی پسند پارٹی نے ٹنڈو الہ یار کے ضلعی صدر اسد جسکانی کی گمشدگی کے خلاف جام فتاح سمیجو‘ ڈاکٹر حمید میمن‘ ڈاکٹر امرشی ٹھاکر‘ ہوت خان گاڈھی کے گلزار حسین سومرو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مہران یونیورسٹی سے جبری ریٹائرڈ کئے گئے ملازم شفقت کندھر نے اپنی بحالی کے لئے احتجاج کیا جس میں ایس این پی کے چیئرمین اشرف نوناری نے بھی علامتی بھوک ہڑتال کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شفقت کندھر کو فی الفور بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔O مجلس وحدت مسلمین نے حیدرآباد شہر کے قدیم علاقے اللہ داد چنڈ گوٹھ سے نکاسی آب نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر رحمان رضا عباسی‘ ندیم جعفری اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں کئی ماہ سے کھڑے بدبودار گندے پانی کی فوری نکاسی کرائی جائے۔‘ قومی عوامی تحریک نے حسین آباد پٹھان کالونی نے مکینوں کو بے دخل کرنے کے لئے جاری کئے گئے نوٹس کے خلاف عباس پٹھان‘ دلدار ابڑو‘ مٹھو سولنگی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں