آئی جی سند ھ کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں، قائد کے خیالات پرسیاسی لیڈروں کوبھی چلنا ہوگا :وزیراعلی سندھ

Sep 11, 2017 | 14:00

ویب ڈیسک

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انتظامی مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں اور آئی جی کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں، قائد کے خیالات پرسیاسی لیڈروں کوبھی چلنا ہوگا جبکہ گورنر سندھ نے کہا ہمیں قائد کے خواب کو شرمند تعبیر کرنا ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے معاشی ترقی بہت اہم ہے۔ پیر کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر نے با با ئے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 69ویں برسی پر مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق کام ہورہا ہے، انتظامی مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں، آئی جی سندھ کے معاملے پر کوئی تنازع نہیں، یہ عدالت کا معاملہ تھا وہیں سے فیصلہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے خیالات پرسیاسی لیڈروں کوبھی چلنا ہوگا اور قائداعظم نے جس طرح کا ملک سوچا تھا ہمیں اس پرکام کرنا ہوگا۔ قائد اعظم کے اصولوں پرعمل کرکے ملک کوامن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہمیں قائد کے خواب کو شرمند تعبیر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے معاشی ترقی بہت اہم ہے۔

مزیدخبریں