آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ساہیوال، چکوال، سرگودھا، لاہور ڈویژن ، خیبر پختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ،فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں زیروپوائنٹ کے مقام پر 43، خیبر پختونخوا میں دیر کے مقام پر 29، کوہاٹ میں 26، بالاکوٹ میں22، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ساہیوال، چکوال، سرگودھا، لاہور ڈویژن ، خیبر پختونخوا مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن ،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا ا مکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن