بوشی بان کراٹے نے میگنس اسپورٹس جشن آزادی کراٹے چمپئن شپ جیت لی

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)میگنس اسپورٹس جشن آزادی کراٹے چمپئن شپ بوشی بان کراٹے نے پہل جیت لی۔ نکاپ کراٹے نے دوسری, طائی کراٹے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سندہ کراٹے ایسوسی کی زیر نگرانی میگنس اسپورٹس جشن آزادی کراٹے چمپئن شپ 2ستمبر 2018 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے ھیڈ کواٹر, جمنازیم ہال, ککری گراؤنڈ, لیاری میں منعقدہو ئی ۔جس میں کراچی کے مختلف کراٹے کلبس کے 150 میل و فیمیل کراٹیکا نے حصہ لیا۔ روز اسکولز مینیجمنٹ کے کوآڈینیٹر آسکانی عبدالعزیز نے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ شہزاد پرویز بھٹی ڈاریکٹر سندہ اسپورٹس بورڈمہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر سینسی نسیم احمد قریشی نے صدارت کی۔سید محمد شاھ رخ میگنس اسپورٹس مینیجمنٹ, الحاج غلام محمد خان چیئرمین پاکستان اسپورٹس ویلفئر ایسوسی ایشن, ملک محمد خالد اعوان, سیکریٹری گسٹا ساؤتھ, ناصر میمن, سلیم عارف, انٹر نیشنل سعدی عباس جلبانی, کلثوم ھزارہ, محمد معین ڈیڈھی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں میڈلز, ٹیم ٹرافیاں, اسناد اور ایوارڈ تقسیم کئے۔ چمپئن شپ ورلڈکراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقد ہوئی جس میں لڑکوں کے انفرادی کاتا, انفرادی کمیتے 40, 45, 50, 55 , 60 اورپلس60کلوگرام اورلڑکیوں کے انفرادی کاتا, 35, 40, 45 اور پلس 45کلو گرام کے مقابلے شامل تھے۔ بوشی بان کراٹے سینٹر نے 180پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جس کی ٹیم ٹرافی شیہان عبدالحق اچھا نے وصول کی, نکاپ کراٹے نے165 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جس کی ٹیم ٹرافی نکاپ کے سینسی کرامت اللہ خان نیوصول کی , طائی کراٹیسینٹر نے 50پوائنس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جس کی ٹیم ٹرافی جمیل احمد اور بابر قریشی نے حاصل کی۔سینسی عبدالرحیم, محمد معین ڈیڈھی مبشر حسن, محبوب عالم, کرامت اللہ خان, جھانزیب, حامد بختیار, نادر احمد,شھباز خان,راشد علی, شبیہ رضا, سید شاھ نور حسین, مبیہ شیخ, حمزہ عبداللہ, شاھ فیصل,اعظم خان نے ریفری, ججز و ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے۔ مہمان خصوصی شھزاد پرویز بھٹی نے سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کی کارکردگی شاندار انداز سے سراہا, تمام جیتنے والے کراٹیکاکو مبارک باد اور سندہ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون اور سرپرستی کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن