نیویارک(سپورٹس ڈیسک )مریکی ٹینس ایسوسی ایشن نے ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز پر 17 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا ۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سیرینا ولیمز پر گزشتہ روز کھیلے گئے یو ایس اوپن فائنل میں تین مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔سیرینا ولیمز یو ایس اوپن فائنلز میں جاپانی کھلاڑی نوآمی اوساکا کے مد مقابل تھیں، میچ کے دوران کوچنگ لینے، ریکٹ توڑنے اور امپائر کارلس راموس سے بدزبانی کرنے اور انہیں جھوٹا کہنے پر ان پر جرمانہ لگایا گیا۔سابق ٹینس چیمپئن کو امپائر سے کوچنگ لینے پر چار ہزار ڈالر ، ریکٹ توڑنے پر 3 ہزار ڈالر اور امپائر سے بدزبانی پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔‘۔واضح رہے کہ سیرینا ولیمز نے اپنا آخری یو ایس اوپن ٹائٹل 2014 میں جیتا تھا، اور اس کے بعد سے اب تک یہ ان کا پہلا فائنل مقابلہ تھا، جبکہ وہ اس سے قبل 6 مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔یو ایس اوپن 2018 کی فاتح جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا کا یہ پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔
یو ایس اوپن فائنل:امریکی سٹار سیرینا ولیمز پر17 ہزار ڈالر جرمانہ
Sep 11, 2018