اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں چیونگم چبانے پرجج محمد ارشد ملک نے لیگی رہنمائوں کی سرزنش کر دی۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ کمرہ عدالت میں مسلسل منہ چلانا درست نہیں عدالت کے ڈیکورم کا خیال کریں یہ کوئی میلہ نہیں ہے۔ جس نے منہ ہلانا ہے وہ باہر چلا جائے ۔فاضل جج نے ایک ایس پی کا واقعہ سنایا کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوا تو چیونگم چبانے پر قانون کی دفعہ 228 لگا کر تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا تھا، جج نے ریمارکس دئیے عدلت کا احترام ہوتا ہے ہر آدمی پر فرض ہے کہ وہ آئین اور قانون کا احترام کرے۔ چیونگم چبانا ہے تو کمرہ عدالت کے باہر جاکر چیونگم چبائیں۔جج کے ریمارکس کے بعدمشاہد حسین سید نے چیونگم چبانا بند کر دی۔