محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی کارروائی ،غیر قانونی شکار میں ملوث13ملزم گرفتار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کی صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار کی روک تھام بارے جاری مہم کے دوران خصوصی چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے غیر قانونی طور پر شکار کردہ جانور، پرندے اور سامان شکار برآمد کر کے ان سے 2 لاکھ 33 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈی جی خان سجاد حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے تونسہ بیراج نزد رینجرز چیک پوسٹ پر ملزمان کوگرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے بٹیر پکڑنے کے جال، فالکن کے چارے کے لئے60 کبوتر، 8 لگڑ فالکن اور دیگر سامان شکار برآمد کر لیا۔اسی طرح چولستان میں ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزمان امتیاز الحق، عامر شہزاد، انعام الحق اورطاہر محمود کو شکار میں مصروف پایا اور ان کے قبضہ سے ایک جیپ ، 3 بندوقیں، شکار کردہ چنکارہ ہرن، تیتر، سرچ لائٹ، چھری اور20 کارتوس برآمد کر لئے۔ ملزمان کی درخواست پر ان سے 23 ہزار روپے بطور محکمانہ وصول کر لیا۔ ان کارروائیوں میں حاصل ہونے والی کل رقم 2 لاکھ 33 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...