سی پیک کے تحت ریلوے کے کام میں تیزی لائیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 100دنوں میں دو نئی ٹرینوں کے افتتاح کی درخواست قبول کرلی ۔ 100دنوں میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔کاروباری افراد کو سہولتیں دیں گے ریلوے عوام کی ہے اور عوام کو سہولیات دیں گے۔میانوالی ایکسپریس شام 6 راولپنڈی سے اور صبح 7 بجے میانوالی سے چلے گی ۔انھوں نے پیر کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مارگلہ ایکسپریس راولپنڈی اورلاہور سے شام 8 بجے چلا کرے گی۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ دونوں ٹرینوں کا افتتاح ہوگا ۔سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ریلوے ہے جس میں کوئی کام نہیں ہوا ۔سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کے کام میں تیزی لائیں گے۔کراچی سے پشاور ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کریں گے ۔تفتان تک 700کلومیٹر نئی ریلوے لائیں بچھائیں گے۔گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے کو بہتر بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...