فضل الرحمن کے بھائی ضیاءالرحمن کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے فارغ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاءالرحمن کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے فارغ کر دیئے گئے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پتہ لگائیں گے کہ وہ ڈپٹی کمشنر کیسے لگے؟ پانامہ کیس کے دوران کمشنر تعینات ہوئے تھے۔ ضیاءالرحمان ڈپٹی کمشنر خوشاب بھی رہ چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے سبکدوشی کو حکومت کا معاملہ قرار دے دیا۔
عہدے سے فارغ

ای پیپر دی نیشن