لاہور چیمبر کا مستحق طلباء کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ

Sep 11, 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی فیس کے لیئے 10 لاکھ روپے کی رقم عطیہ ۔رقم سے مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اجراء کیا جا ئے گا صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک طاہر جاویدنے عطیہ کی رقم کا چیک وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کے حوالے کیا جبکہ اس مو قع پر اینڈو منٹ فنڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خا لد منظور بٹ ، نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ذیشان خلیل،نامور صنعت کار میا ں مصباح الرحمان بھی مو جو د تھے اس موقع پر ملک طاہر جا وید کا کہنا تھا کہ میں اولڈ راوئین تو نہیں لیکن مجھے جی سی یو اور اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ پر اعتماد ہے کہ یہ مستحق طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیئے بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مزیدرقم عطیہ دینے کا بھی وعدہ کیا ۔

مزیدخبریں