تاجر رہنما پرقاتلانہ حملے پرلاہور چیمبر کے عہدیداروں کا اظہارتشویش

لاہو(کامرس رپورٹرر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر رہنما زبیر احمد انصاری پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کے خلاف انتہائی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید۔ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ تاجر رہنما کو اغوا اور قتل کرنے کی واردار تبہت تشویشناک ہے۔ مجرموں کے لیے فی الفور انتہائی سخت ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے تحفظ دئیے بغیر کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن