کراچی(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، وہ منتخب وزیر اعظم ہیں، ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے وہ وزیراعظم نہیں۔کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ عمران خان کرپشن کیخلاف جو کررہے ہیں اس کیساتھ ہیں، کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، مجھ پر جعلی مقدمات بنائے گئے، ان پر نظرثانی کرنی چاہیے، اس موقع پر کرپشن کے الزام سے متعلق سوال پر ڈاکٹر عاصم صحافی سے الجھ گئے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ کیا آپ کا ضمیر مانتا ہے کہ میں نے کرپشن کی ہوگی۔
عمران منتخب وزیراعظم ہم ساتھ ہیں، مجھ پر جعلی مقدمات بنائے ، نظرثانی کی جائے: ڈاکٹر عاصم
Sep 11, 2018