اسلام آباد (این این آئی) ڈاکٹر محمد امجد نے نئے چیئرمین کے انتخاب تک آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ پارٹی کے نئے انتخابات تک ڈاکٹر محمد امجد بطور پارٹی چیئرمین اور مہرین ملک آدم بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر محمد امجد اور مہرین ملک آدم نے دبئی میں پارٹی کے سرپرست اعلی سید پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انتخابات 2018 اور پارٹی سے متعلق دیگر امور زیربحث آئے۔ دوران ملاقات اے پی ایم ایل کے سرپرست اعلیٰ کی ہدایت پر ڈاکٹر محمد امجد نے نئے چیئرمین کے انتخاب تک پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔