ملتان (صباح نیوز)بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طالب علم پر وحشیانہ تشدد کرنے والے 23 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گورنر پنجاب نے نوٹس لے کر رپورٹ مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلبا تنظیم کے کارکن پر تشدد کے معاملے پر مخالف تنظیم کے 23 طلبہ کے خلاف دو روز بعد مقدمہ درج کر لیا گیا، تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم خلیل احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں 8 نامزد اور 15 نامعلوم افراد کی کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی جامعہ زکریا میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے بعد ایک گروپ نے غنڈہ گردی کی تمام حدیں پھلانگ ڈالیں، 20 سے 25 افراد نے مخالف تنظیم کے ایک طالب علم کو گھیر لیا۔