اسلام آباد + لاہور (وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر+ایجنسیاں) وفاقی کابینہ کے 4 نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب (آج) منگل کو ہوگی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب ملتوی کردی گئی۔ تقریب (آج) منگل کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان صدر میں ہوگی عمر اےوب، میاں سومرو ، علی زےدی اور مراد سعےد حلف اٹھائےں گے۔ دریں اثنا سابق چیئرمین سینٹ وقائم مقام صدر میاں سومرو نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے وزیرمملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا تاہم تقریب کو ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایوان صدر کو بھجوائی گئی سمری میں میاں سومرو کو وزیر مملکت کا عہدہ تجویز کیا گیا تاہم میاں سومرو نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف لینے سے معذرت کر لی۔
حلف برداری ملتوی