ایلسٹر کک کا ٹیسٹ کیرئیر کے اختتام پر منفرد ریکارڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنر ایلسٹر کک نے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام منفرد ریکارڈ کے ساتھ کیا۔بھارت کے خلاف اوول میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں ایلسٹر کک اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی آخری اننگز کھیلنے میدان میں اترے اور شاندار سنچری اسکور کی۔ایلسٹر کک اپنے اولین اور آخری میچ میں سنچری بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں ،وہ اوول ٹیسٹ میں 14 چوکوں کی مدد سے 147 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔سابق انگلش کپتان نے آخری میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری سکور کی تو وہ سری لنکا کے لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین کمارا سنگاکارا سے بھی آگے نکل گئے۔کماراسنگاکار ا نے ٹیسٹ کیرئیر میں 12ہزار 400رنز بنارکھے تھے جبکہ ایلسٹر کک نے 161 ٹیسٹ میچز کی 291 اننگز میں 12ہزار 472رنز بنائے ،وہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے پہلے اور مجموعی طور پر پانچویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ایلسٹر کک نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران 45 اعشاریہ 35 کی اوسط سے اسکور کئے ،اس دوران انہوں نے 33 سنچریاں اور 57 نصف سنچریاں بھی بنائیں،294 ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ ایلسٹر کک نے 2006 میں ناگپور کے مقام پر بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 161 ٹیسٹ میچز میں 33 سنچریوں کی مدد سے 12ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں اور 294 رنز کی اننگز ان کے کیریئر کا بہترین سکور ہے۔ انہوں نے 92 ون ڈے اور 4ٹی20 میچز میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی کی۔مایہ ناز اوپنر کو انگلینڈ کی طرف سے زیادہ رنز، زیادہ سنچریاں، زیادہ 150 پلس سکور، زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے، بطور کپتان زیادہ میچز کھیلنے اور زیادہ کیچز تھامنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن