واشنگٹن(این این آئی)امریکی مشرقی ساحلی پٹی سے جلد ایک طاقتور سمندری طوفان ٹکرانے والا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمالی اور جنوبی کیرولائنا کے ساتھ ساتھ ورجینیا میں بھی اس تناظر میں حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ان علاقوں میں ہنگامی حالت بھی نافذ کی جا سکتی ہے۔ چار کی شدت کا سمندری طوفان فلورینس اسی ہفتے جمعرات یا جمعے کو مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔ آئندہ دنوں میں اگر فلورینس کی شدت میں کمی نہ آئی تو ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا امکان ہے۔
امریکی مشرقی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان فلورینس سے نمٹنے کی تیاری
Sep 11, 2018