گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیدوار کارپوریٹ کلاس شیخ کاشف رحمن نے کہا ہے کہ فاؤنڈرز یونٹی گروپ نے باہمی مشاورت سے انتہائی قابل اور پڑھی لکھی قیادت کو آگے لانے کا فیصلہ کیاہے‘ ہمارے نامزد کردہ عہدیداران صنعتی و تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ اور انہیں حل کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ چیمبر آف کامرس میں اب آمریت نہیں بلکہ مشاورت کا بول بالا ہوگا‘ تمام فیصلے ممبران کی مشاورت سے کئے جائیں گے اور کسی کی ذاتی پسند ناپسنداور مفاد کی بجائے تاجر برادری کے مجموعی مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔