اسلام آباد ( پ ر) ممتاز عالم دین نائب صدر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب صاحب زادہ سمیع اللہ حسینی نے کہا کہ ہالینڈ میں مقدس ذات کی تو ہین میں مقابلے ناقابل برداشت ہیں ، وفاقی حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرے ۔ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کیخلاف مذہبی جماعتوں اور تنطیموں نے ملک بھر میں یوم احتجاج مناکر اہل عشق ہونے کا ثبوت دیا ، ہالینڈ کے خاکوں کے مقابلے عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش اور کھلی دہشتگردی ہے، یہ کروڑوں مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے۔، امت مسلمہ اس قسم کی ناپاک جسارت کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ الشیخ مولانا سعید احمد عنایت اللہ، الشیخ مولانا عمر عبدالحفیظ مکی، الشیخ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج سے مشاورت کے بعد انٹر نیشنل ختم نبوت موومٹ عالمی عدالت انصاف جائے گی متفقہ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس فوری طلب کیا جائے گا۔