نائن الیون سے پہلے القاعدہ کے ارادوں کا علم ہوگیا تھا:برطانوی ایجنٹ کا نیا دعویٰ

القاعدہ کی صفوں میں داخل برطانوی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ نے دعوی کیا ہے کہ اسے  نائن الیون سے پہلے القاعدہ کے ارادوں کا علم ہوگیا تھا لیکن یہ اندازہ نہیںتھا کہ اتنا بڑا حملہ ہوگا ۔القاعدہ کی جاسوسی کرنے والے ابو العباس نے کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بن لادن کے دست راست المصری نے اسے بلاکر کہا تھا کہ انگلینڈ سے ساتھیوں کو اگست سے پہلے افغانستان بلوانا ہے۔ابوالعباس نے یہ بھی لکھا ہے کہ المصری نے یہ بھی بتایا کہ کچھ ایسا ہونے جارہا ہے کہ جس کے بعد ہمیں امریکیوں کے افغانستان آنے کا دھڑکا ہے۔مصنف کا نائن الیون حملوں میں شامل زکریا موسوی سے بھی سامنا ہوا، تاہم اس وقت اس کے بارے میں اسے زیادہ معلومات نہ تھیں۔

ای پیپر دی نیشن