بھارت کی جانب سے ایل او سی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر قائمقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب

گزشتہ روزلائن آف کنٹرول پرخنجر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی افواج نے جھومر گاؤں کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ سے جھومر گاؤں کا 35 سالہ گفتار حسین شہید ہوگیا تھا. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واقعہ پراحتجاج ریکارڈ کرانے کے لئےڈی جی سارک و جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے قائمقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی کی شدید مذمت کی،ایک احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا.ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پرجنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں،رواں سال بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤأنڈری اور ایل او سی پر جنگ بندی کی 2050 سے زائد خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں جن کے نتیجے میں 33 نہتے پاکستانی شہری شہید اور 122 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں.

ای پیپر دی نیشن