مقبوضہ کشمیر میں45فیصد آبادی کونفسیاتی مسائل کاسامناہے:عارف علوی

Sep 11, 2019 | 10:40

ویب ڈیسک

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ دنیامقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کونظراندازنہیں کرسکتی۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے اعدادوشمار کاحوالہ دیا جس کے مطابق 95ہزارسے زائدافراد کوشہید، بیس ہزار سے زائد خواتین کو بیوہ کردیاگیا ہے، چھ ہزار سے زائداجتماعی قبریں، آٹھ ہزار سے زائدجبری گمشدگیاں اورچھ ہزار سے زائد کشمیری پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں45فیصد آبادی کونفسیاتی مسائل کاسامناہے۔صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں