بھارت کے اقدامات انسانی حقوق اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں: شاہ محمودقریشی

Sep 11, 2019 | 10:54

ویب ڈیسک

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جنیوامیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صدراور اقوام متحدہ میں سینیگال کے مستقل مندوبColy Seck سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ کوبھارت کے یکطرفہ اقدامات اور بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا۔شاہ محمودقریشی نے انسانی حقوق کونسل کے صدرکو بتایاکہ بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرناچاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات انسانی حقوق اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ سے کرفیونافذہے اوروہاں مواصلاتی روابط مکمل طورپرمنقطع ہیں۔انہوں نے کہاکہ بے گناہ اورمظلوم کشمیری انصاف کے لئے انسانی حقوق کی کونسل سمیت بین الاقوامی برادری کی جانب دیکھ رہے ہیں۔انسانی حقوق کی کونسل کے صدر Coly Seckنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیاصورتحال کابغورجائزہ لے رہی ہے.

مزیدخبریں