کابل: امریکی سفارتخانے کے کمپائونڈمیں ایک راکٹ پھٹ گیا

Sep 11, 2019 | 11:23

ویب ڈیسک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ رات امریکی سفارتخانے کے کمپائونڈمیں ایک راکٹ پھٹ گیا۔

کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ادھرطالبان سرغنوں نے صدرٹرمپ کی جانب سے ان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد امریکی افواج کے خلاف جنگ جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیاہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے الجزیرہ کو ایک بیان میں کہاکہ امریکہ کودونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد بات چیت کاعمل منسوخ کرنے کاخمیازہ بھگتناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس افغانستان سے تسلط کے خاتمے کے لئے جہاداورمذاکرات کے دو راستے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرامریکہ کے صدرمذاکرات ختم کرناچاہتے ہیں تو ہم پہلاراستہ اختیار کرینگے جس پرانہیں جلدافسوس ہوگا۔

مزیدخبریں