پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماکے گھر ایک ماہ میں دوسری چوری

Sep 11, 2019 | 11:32

ویب ڈیسک

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر سے نامعلوم افراد مختلف اشیا چْرا کر فرار ہوگئے، ایک ماہ میں دوسری بار اْن کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گزری میں واقع گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم ملزمان اْن کی غیر موجودگی میں گھسے اور اشیا چْرا کر فرار ہوگئے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے اور اہلیہ کے سرکاری پاسپورٹ اور شادی کا البم غائب ہے جبکہ باقی چیزوں کو میں نے چیک نہیں کیا، میں اہلیہ کے ہمراہ تھرپارکر گیا ہوا تھا، جب گھر واپس آیا تو واردات کا علم ہوا۔تاج حیدر نے مزید بتایا کہ ایک ہی ماہ میں میرے گھر یہ دوسری واردات ہوئی ہے، اْن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل میرے زیورات بھی غائب ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں