پاکستان کا یوم عاشور پرکربلا میں بھگڈر مچنے کے واقعے پر اظہار افسوس

Sep 11, 2019 | 13:41

ویب ڈیسک

پاکستان نے یوم عاشور کے موقع پر کربلا میں بھگڈر کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار اور متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کربلا واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں مچنے والی بھگدڑ میں 20 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے جن میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ڈاکٹر فیصل نے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ کربلا میں پاکستان سفارت خانے کے کیمپ آفس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،ہم غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کربلا میں پل کا حصہ گرنے سے اکتیس زائرین شہید اور چھیانوے زخمی ہوگئے تھے،عراقی حکام کے مطابق حادثہ عاشورہ کے جلوس کے دوران پیش آیا تھا۔

مزیدخبریں