کیریبیئن پریمیئر لیگ ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق شاداب کو ڈومیسٹک کمٹمنٹس کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑا۔ عمران طاہر گزشتہ برس بھی ایمازون واریئرز کی نمائندگی کرچکے جہاں پر انھوں نے 17.75کی اوسط سے 16وکٹیں لی تھیں، جس کی بدولت ٹیم فائنل کھیلنے میں کامیاب رہی تھی۔40سالہ عمران طاہر ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تاہم لیگ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایمازون نے امریکی پلیئر سورابھ نیٹروالکر کی جگہ افغان لیگ اسپنر قیس احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔