اسرائیل کی طرف سےمقبوضہ مغربی کنارے کےعلاقوں کےانضمام کی صورت میں تمام معاہدے ختم کردینگے:محمودعباس

Sep 11, 2019 | 18:28

ویب ڈیسک

فلسطین کےصدر محمود عباس نےکہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے  کےعلاقوں کے انضمام کی صورت میں اس کے ساتھ تمام معاہدے ختم کردیے جائیں گے۔

 ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ نتائج سے قطع نظر ہمیں تمام  دستیاب ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے حقوق کے دفاع اور اپنے اہداف کے حصول کا حق ہے۔

 ان کا یہ بیان اسرئیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس اعلان کے ردعمل میں سامنے آیا کہ اگر وہ اگلے ہفتے ہونے والے اسرائیلی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وادی اردن اور متعدد دوسری بستیوں کو اسرائیل میں شامل کریں گے۔

مزیدخبریں