غیر ترقیاتی اخراجات میں کفایت شعاری مہم جاری رکھی جائیگی:وزیرخزانہ پنجاب

Sep 11, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں کفایت شعاری کی مہم اس سال بھی یکساں شرائط کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔ پرانی مشینری، گاڑیوں اور ائیرکنڈیشنز کی نیلامی کی کارروائیوں سے کمیٹی کو باخبر رکھا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کفایتی کمیٹی برائے مالی سال 2020-21کے پہلے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔  اجلاس کے دیگر شرکاء  میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی محسن لغاری، وزیر برائے مواصلات سردار آصف نکئی، سیکرٹری خزانہ عبداللہ سنبل اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈہ زیر بحث لایا گیا ۔

مزیدخبریں