اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کی ایک نئی بندرگاہ کے طور پر ابھر رہا ہے اور جلد ہی گوادر صنعتی و سرمایہ کارانہ سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔ لہذا کاروباری برادری گوادر میں کاروبار کے ابھرتے ہوئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس نے صدر محمد احمد وحید کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ممبر قومی اسمبلی اور پی ایف سی سی آئی کی سابق نائب صدر محترمہ ساجدہ ذوالفقار بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ چیمبر کے نائب صدر سیف الرحمن خان اورسابق سینئر نائب صدر و یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈینٹرملک سہیل حسین وفد میں شامل تھے۔