واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو زہر دیئے جانے کے پیچھے اعلیٰ روسی اہلکاروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اختلاف رائے کو خاموش کروانے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے کہ ناوالنی کو زہر دیئے جانے کے واقعے کے پیچھے ان کے اہلکاروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔