واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو زہر دیئے جانے کے پیچھے اعلیٰ روسی اہلکاروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اختلاف رائے کو خاموش کروانے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے کہ ناوالنی کو زہر دیئے جانے کے واقعے کے پیچھے ان کے اہلکاروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
ناوالنی حملے میں اعلیٰ روسی اہلکار ملوث ہو سکتے ہیں:امریکی وزیر خارجہ
Sep 11, 2020