بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والی فصلوں کے نقصان کے ازالے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع 

Sep 11, 2020

لاہور( این این آئی)حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہونے والی فصلوں کے نقصان کے ازالے کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوںاور ندی نالوں میںطغیانی سے 2 لاکھ 79 ہزار 887 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے۔،بارشوں، طغیانی اور سیلاب سے 20 اضلاع کے596 موضوع جات کی فصلوں کو نقصان پہنچا،20 اضلاع کی 95 ہزار 578 افراد پر مشتمل آبادی متاثر ہوئی ،ضلع جھنگ اور ملتان سب سے زیادہ فضلوں کو نقصان پہنچا۔ مطالبہ ہے کہ کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے،کاشتکاروں کی فصلوں کی انشورنس کرائی جائے اور ان کی د ادرسی کی جائے۔

مزیدخبریں