اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کی ڈائریکٹر انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن کانفرنس کا انعقاد ہوا، ڈائریکٹر جنرل ایف بی آر ڈاکٹر بشیر اللہ خان نے کانفرنس کی صدارت کی ڈائریکٹر جنرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمات کو ترجیح دینے پر زور دیا ڈی جی نے کہا کہ ملوث افراد کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کی جائیں ،اہداف کے حصول کیلئے زیر التواء تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، تحقیقات کی تکمیل سے ایف اے ٹی ایف کی مطلوبہ شرائط پوری کی جا سکیں گی۔
منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کی جائے: ڈی جی ایف بی آر
Sep 11, 2020