اریزمس منڈس جوائنٹ ماسٹرڈگری سکالرشپ جیتنے والے طلباء کی تعداد میں 3گُنا اضافہ

اسلام آباد(نا مہ نگار)یورپ میں حصول تعلیم کیلئے ارسمس منڈکس پروگرام جیتنے والے طلباء کی تعداد میں گزشتہ تین برس میں تین گُنا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2017میں 46طلباء کے مقابلے میں تعلیمی سال 2020-21کے لیے 126طلباء نے وظائف حاصل کرلیے ہیں۔ ان طلباء میں 64لڑکے اور 62لڑکیاں شامل ہیں۔ دنیا بھرسے وظائف حاصل کرنے والے طلباء کی کُل تعداد2 254ہے ۔ 126طلباء کے ساتھ پاکستان وظائف حاصل کرنے والے طلباء کے لحاط سے دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ایچ ای سی نے منتخب شدہ طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ایچ ای سی چیئرمین طارق بنوری، یورپی یونین کی سفیر اندردلا کوی تارا ، ایچ ای سی ہیومن ریسورس ڈویژن کی ڈائریکٹر جنرل عائشہ اکرام سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک کے نمائندگان اور طلباء کی بڑی تعداد نے بذات خود یا آن لائن شرکت کی۔ منتخب شدہ طلباء 18یورپی ممالک میں اپنے منتخب کردہ مضامین میں تعلیم حاصل کریں گے۔ یورپی یونین کی سفیر کمینارہ نے بتایا کہ کُل 2040لڑکوں اور 879لڑکیوں نے اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرائیں اور کامیاب لڑکیوں کی تعداد قابل ستائش ہے۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کی وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...