جھنگ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم گل نے ذخیرہ اندوزی کے آرڈیننس کے تحت ٹوبہ روڈ سٹیشن چوک کے قریب حاجی ادریس ولد محمد وریام کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک ہزار چینی کے تھیلے قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر چینی ذخیرہ کرنے والے عناصر کے خلاف اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس کے تحت بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی قانوناً جرم ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔