اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اہور میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ ریپ کی واردات کے حوالے سے سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنگشنل کمیٹی نے نوٹس لے لیا ، متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔چیئرمن انسانی حقوق کمیٹی نے سیکریٹری مواصلات، آئی جی پولیس اور موٹرویز کو 16 ستمبر کو طلب کر لیا ۔ متعلقہحکام کو خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کمیٹی نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو نازیبا بیان پر کمیٹی میں طلب کیا ہے، چیئرمن کمیٹی مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ مدد کی کال کے باجود موٹروے پولیس نے خاتون کی مدد کیوں نہ کی، نوٹس موٹر وے پر ایک خاتون سے زیادتی اور موٹروے پولیس کی مدد کو نہ آنا تشویشناک ہے، سی سی پی او لاہور کو اشتعال انگیز بیان اوربے حسی پر مبنی بیان کی وضاحت کیلئے بلایا گیا ہے ۔
سینٹ کی انسانی حقوق کی فنگشنل کمیٹی کا موٹروے پر خاتون ریپ واقع کا نوٹس
Sep 11, 2020