شہبازشریف کی صاحبزادی کیساتھ نیب پیشی قابل افسوس ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ  پارٹی صدر شہبازشریف اور ان کی صاحبزادی کی نیب میں پیشی قابل افسوس ہے ، پاکستان کی خدمت کرنے والے آج بیٹیوں کے ہمراہ عدالتوں میں دربدر ہورہے ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  آج فاسشسٹ طاقت کا استعمال کر کے انتقام کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن اللہ اور عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا، قوم کے کھربوں ہڑپ کرنے، آٹاچینی چور ایوانوں میں بیٹھے سیاسی انتقام لے رہے ہیں، پیغام دیاجارہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو اس توہین کا سامنا کرنا ہوگا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔اپنی اور اپنی کابینہ کی اربوں کی کرپشن پر عمران صاحب مطمئن ہیں،شہبازشریف نے عوام کے پیسے کوامانت سمجھ کر پائی پائی خرچ کی ،شہبازشریف جب یہ فیصلے کررہے تھے تو اس وقت ذاتی کاروبار کو نقصان پہنچ رہا تھاشہباز شریف نے عوام کی ایک ایک پائی امانت سمجھ کے استعمال کی آج عوام کا اربوں لوٹنے والے بے شرم ایوانوں میں بیٹھے ہیں اور عوام کے پیسے امانت سمجھنے والوں اور بیٹیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن