کراچی (این این آئی)عیسی نگری میں پانچ سالہ مروہ کے قتل کے کیس میں کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے گرفتار ملزم نواز کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس حکام کی جانب سے عیسی نگری میں پانچ سالہ مروہ قتل کیس میں گرفتار ملزم نواز کو کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کے کیس میں ایک ملزم نواز کو گرفتار کیا گیا مگر دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرنے ہیں ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزم کا 14 کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،جس پر عدالت نے پولیس کی 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے، عدالت نے ملزم نواز کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔