سی پیک اقتصادی ترقی کیلئے معاون، روس سے تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں: شاہ محمود

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ماسکو میں شنھگائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔ دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے۔ خود مختاری اور قومی مفاد پر چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پرامن افغانستان خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھارتی متعصبانہ رویے کی عکاس  ہیں۔ سی پیک منصوبہ اقتصادی بحالی کیلئے معاون ثابت ہوگا۔
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف  سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزراء خارجہ کونسل اجلاس میں ہوئی۔ دونوں وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، کرونا وبا، اہم علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ روس سے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔ پاک  روس وزراء خارجہ نے افغانستان میں قیام امن  کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ افغانستان میں بے امنی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا حامی رہا ہوں۔ دیرپا امن یقینی بنانے کیلئے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔ وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو بدلنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ پاک روس وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...