راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)جڑواں شہروں میں ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نصیر آباد کو مدثررزاق نے بتایا کہ الیاس کالونی میں مدعی معہ فیملی اپنی کار میں گھر کی طرف جارہے تھے کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر پانچ لاکھ روپے مالیتی سوناچھین لیا اور فرارہوگئے تھانہ سٹی کو تسکین رضا نے بتایا کہ لیاقت روڈپر فیملی کے ہمراہ آیا بیوی اور بیٹا گاڑی میں موجود تھے اسی دوران تین افراد آئے ایک نے کہا کہ آپ کی گاڑی کسی سے لگ گئی ہے بیوی گاڑی دیکھنے کیلئے اٹھی تو ایک نامعلوم شخص مدعی کی بیوی کا پرس اٹھا کر فرار ہوگیا پرس میں نقدی رقم مبلغ 45ہزار روپے ، گاڑی کی رجسٹریشن بک اور ATM کارڈ تھے تھانہ صادق آباد کو امجد اعوان نے بتایا کہ میرے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو محمد ہارون نے بتایا کہ بنگش کالونی میں مدعی گھر کے دروازے بند کر کے سو رہا تھا جب صبح اٹھا تو موبائل اور پرس غائب تھے پرس میں نقدی 3500 روپے نہ تھی مزید پڑتال کرنے پر 2لیڈیز بیگ غائب تھے جن میں 10 تولے طلائی زیورات ، 6عدد پاسپورٹ ، 200 ڈالر اور نقدی 150000روپے کوئی نامعلوم چوری کر کے لے گیا تھانہ سول لائن کو شہزاداحمد نے بتایا کہ غوثیہ چوک میں مدعی گھر کی طرف جارہاتھاکہ اچانک دو موٹرسائیکل سوار آئے جنہوں نے مجھے اسلحہ کی نوک پر روک کر مجھ سے ایک لاکھ65 ہزار روپے کی نقدی اورموبائل فون چھین کر فرارہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو احمد بدرالدین نے بتایا کہ فیض آباد میں دو موٹرسائیکل سوار آئے اور اسلحہ کی نو ک پر مجھ سے نقدی 16ہزار روپے ، موبائل فون مالیتی 65ہزار ، دوسراموبائل فون مالیتی 10ہزار ،اور پاور بینک مالیتی 13ہزار ، 2عدد ہینڈ فری مالیتی 10 ہزار چھین کر فرار ہو گئے تھانہ کینٹ کومحمد سبطین نے بتایا کہ کامران دو موٹرسائیکل سوار مجھ سے اسلحہ کی نوک پرمیر اموبائل ،نقدی11650روپے چھین کر فرارہوگئے۔ تھانہ نصیر آباد کو ظفرعلی خان نے بتایا کہ مصریال روڈ سے میری کار نمبر AGC-295 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو محمد بلال نے بتایا کہ سکیم تھری میںمیری گاڑی ڈالانمبر RX-697چوری ہوگئی تھانہ وارث خان کوشان علی نے بتایا کہ مکھا سنگھ اسٹیٹ میں میرا موٹرسائیکل چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو عمر خان نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ سے میرا موٹرسائیکل چوری ہوگیا تھانہ سٹی کو عبدالخیر نے بتایا کہ امپیریل مارکیٹ سے میرا موٹرسائیکل چوری ہوگیاتھانہ ویسٹریج کو عبدارزاق نے بتایا کہ چوہڑ چوک میںمیرا موٹرسائیکل چوری ہوگیاتھانہ صدر بیرونی کوقیصر احسان نے بتایا کہ قائد اعظم کالونی میں میرا موٹر سائیکل ہنڈا 125 گھر کے باہرسے چوری ہوگیاتھانہ گولڑہ کو محمد رمضان نے بتایا کہ D12/2 میں میرے گھر سے طلائی انگوٹھیاں چوری ہوگئیں تھانہ مارگلہ کو محمد رستم خان نے بتایا کہ ایف ایٹ مرکزسے میرا موٹر سائیکل ہنڈا125 چوری ہوگیا تھانہ گولڑہ کو سائرہ اسلم نے بتایا کہ سیکٹرG . 13/1 میںمیری کرولا کارنمبرEF - 824 چوری ہوگئی تھانہ آئی نائن کو روحان انجم نے بتایا کہ ایچ نائن سے میرا موٹر سائیکل نمبرAZM - 632 چوری ہوگیا۔