سندھ کے وزیر پبلک ہیلتھ میر شبیر بجارانی کرونا میں مبتلا ہو گئے‘ بلاول کیساتھ میر پور خاص کے دورہ پر تھے 

Sep 11, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ میر شبیر بجارانی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ میر شبیر بجارانی نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ میرپور خاص کے دورے پر تھا۔ بخار کی علامات پر دورہ چھوڑ کر کراچی پنچا۔ ٹیسٹ کرانے پر کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آئسولیشن میں ہوں۔ 

مزیدخبریں