پاکستان محفوظ ملک، بھارت صرف برہمنوں کیلئے بنا ہے: متاثرہ ہندو خاندان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا نیا کھیل شروع کردیا۔ سادہ لوح ہندوئوں کو سہانے  بھارتی شہریت کے خواب دکھا کر ہندوستان بلایا جاتا ہے جہاں انہیں  ایسے کیمپوں میں  رکھا جاتا ہے جہاں بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارت جانے والے ایسے 11 سے زائد ہندو خودکشی کرچکے ہیں جبکہ درجنوں  ٹھوکریں کھاتے ہوئے  واپس پاکستان آرہے ہیں۔ ان متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر لحاظ سے محفوظ ملک ہے۔ یہاں انہیں ہر قسم کی مذہبی آزادی  اور تمام بنیادی  سہولتیں میسر ہیں۔ ان خاندانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان میں باعزت  زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ  تمام سہولتیں میسر ہیں جبکہ بھارت صرف برہمن  ذات کے ہندوئوں کے لئے بنا ہے، نچلی ذات  والوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن